ٹرمپ کے حمایتوں کا کانگریس پر تنائج تبدیل کروانے کیلیے حملہ ناکام ہو گیاہے ،امریکی کانگریس نے ڈیموکریٹ جوبائیڈن کی انتخابات میں جیت کی توثیق کردی ۔
تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کے حمایتوں کی جانب جوبائیڈن کی جیت کی توثیق کو روکنے اورالیکشن کے نتائج کو تبدیل کروانے کیلیے کانگریس پر دھاوا بولا گیا لیکن کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے کیٹپل ہل کا قبضہ چھڑایا اور عمارت کو کلیئر کیا جس کے بعد جوبائیڈن کی جیت کی توثیق کیلیے نائب صدر مائی پینس کی زیر صدارت کانگریس کا مشترکہ اجلاس ایک مرتبہ پھر سے شروع ہوا جس کا نتیجہ سامنے آ گیاہے ۔
کانگریس نے جوبائیڈن کی وکٹری کا اعلان کر دیاہے اور وہ اب امریکہ کے 46 ویں صدر بن گئے ہیں جبکہ کمیلا ہریس نائب صدر ہوں گی ۔جوبائیڈ اور کمیلا 20 جنوری کو عہدے کا حلف لیں گی ۔
نو منتخب صدر جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کو بغاوت کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، مظاہروں کا ڈرامہ امریکی عوام کی حقیقی نمائندگی نہیں۔ انہوں نے کہا نمائندگان کو ہراساں کیا گیا، ووٹ کاتقدس پامال کیا گیا، یہ اختلاف نہیں لاقانونیت ہے، اسے ختم ہونا چاہئیے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کی مدت ملازت کو اختتام پذیر ہونے میں صرف دو ہفتے باقی ہیں لیکن اس سے قبل ہی ان کو فرائض سے معذول کرنے کیلیے کابینہ اور ٹرمپ کے اتحادیوں کے درمیان 25 ویں ترمیم کو لاگو کرنے سے متعلق مشاورت کا آغازکردیا گیاہے ۔