ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 369 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 70 لاکھ 002 ہزار 706 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار435 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار510 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ22 ہزار 999 ، پنجاب میں ایک لاکھ 43 ہزار 511، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار 536، اسلام آباد میں 38 ہزار 842، بلوچستان میں 18 ہزار 314، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 430 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 878 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد33ہزار124ہوگئی ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 558 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 3 ہزار 313 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار 828 ہوگئی ہے۔