پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی مستعفیٰ ہو گئے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیاہے ۔یاد رہے کہ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ فردوس شمیم نقوی کی رہائشگاہ پرارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی بیٹھک ہوئی جس میں مرکزی قیادت نے اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی سےاستعفیٰ لینےکافیصلہ کرلیا تھا۔
ذرائع کے مطابق کسی بھی رکن سندھ اسمبلی نےاپوزیشن لیڈرکی حمایت نہیں کی جس پر فردوس شمیم نقوی نے خود ہی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سےاستعفی لینے کا فیصلہ کیا ہے، کسی بھی رکن اسمبلی کی جانب سے حمایت نہ ملنے پرانہوں نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیاتھا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، وہ کراچی کے حوالے سے پہلے بھی ایک بار وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں جس پر مرکزی قیادت ان سے ناخوش تھی۔