بھارت میں برڈ فلو کے باعث لاکھوں مرغیوں کو تلف کردیاگیا،متعدد افرادہلاک جبکہ ہزاروں افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں برڈ فلو پھیل گیا، مختلف ریاستوں میں بڑی تعداد میں پرندے ہلاک ہوگئے، جبکہ برڈ فلو کے باعث لاکھوں مرغیوں کو تلف کردیاگیا،متعدد افرادہلاک جبکہ ہزاروں افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
راجھستان اور مدھیہ پردیش سمیت چھ ریاستوں میں دو قسم کے برڈ فلو سے ہزاروں مرغیاں، بطخیں، کوے اور دیگر پرندے ہلاک ہو چکے ہیں، وبا کے پھیلنے کے بعد حکام نے چڑیا گھروں سمیت کئی جگہوں پر اسپرے کیے۔
بھارتی ریاستیں ایک دوسرے پر برڈ فلو پھیلانے کا الزام لگا رہی ہیں، انتظامیہ نے ٹیسٹ کے لیے مرنے والے پرندوں کے سیمپل حاصل کر لیے ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق برڈ فلو سے متاثرہ مرغیاں کھانے سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے،جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔