امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے انکا رکردیا۔
امریکی ایوان نمائندگان نے جوبائیڈن کی بطور امریکی صدر فتح کی توثیق کردی ہے اور اب ٹرمپ کے اقتدار کے چند روز ہی باقی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار کردیا ہے اور اس کا اعلان انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کیا۔
امریکی صدر نے ٹوئٹ میں کہا کہ 20 جنوری کو نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔
ٹرمپ کی اس ٹوئٹ کو صرف 18 منٹ میں ایک لاکھ سے زائد لائکس ملے اور اب تک 60 ہزار سے زائد بار ری ٹوئٹ ہوچکا ہے۔
موجوہ امریکی صدر کی نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں جانے سے انکار کے بعد یہ امریکا کی 152 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کسی نے اپنے پیش رو کی تقریب میں شرکت نہ کی ہو۔
خیال رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن 20 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔