سعودی عرب سے قطر میں داخل ہونے والوں کو کرونا وائرس کی منفی ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔فائل فوٹو
سعودی عرب سے قطر میں داخل ہونے والوں کو کرونا وائرس کی منفی ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔فائل فوٹو

سعودی عرب کا قطر کیلیے کل سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ پڑوسی ملک قطرکے لیے بندش کی شکاراپنی فضائی سروس دوبارہ بحال کر رہا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوحا کے لیے ان کی پہلی پرواز جدہ و قطر سے 11 جنوری کو روانہ ہوگی۔ مذکورہ اعلان سعودی عرب کی قومی ایئر لائنز السعودیہ کی جانب سے ٹوئٹر پر کیا گیا۔  اس نے مطلع کیا کہ مسافر مذکورہ منزل کے لیے ٹکٹ کی بکنگ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں گزشتہ تین برس سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، بحرین اور مصر کی جانب سے قطر پر عائد پابندی کو اب اٹھالیا گیا ہے۔

سعودی عرب اور قطر کے درمیان واقع سرحدی گذرگاہ کوئی ساڑھے تین سال کے بعد کھول دی گئی ہے اور ہفتے کے روز وہاں سے پہلی قطری گاڑی سعودی عرب کی حدود میں داخل ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سلوابارڈرکراسنگ کھل گئی اور قطر سے متعدد اور گاڑیاں بھی سعودی عرب میں داخلے کی منتظرہیں اوران کے کاغذات کی جانچ کی جارہی ہے۔دونوں ملکوں نے دوبارہ سرحدی گذرگاہیں کھولنے کے بعد کرونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے لیے سخت قواعد وضوابط کا نفاذ کیا ہے۔

سعودی عرب سے قطر میں داخل ہونے والوں کو کرونا وائرس کی منفی ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔سرحد پران کا دوبارہ کووِڈ-19 کا ٹیسٹ کیا جائے گا اورانھیں وہاں حکومت کے مقررکردہ ہوٹل میں ایک ہفتے تک قرنطین میں رہنا ہوگا۔