بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دو اہم ترین کمیٹیوں کی سربراہی نہ لے سکا، کمیٹی رکن ممالک نے بھارت پرعدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کیا کہ بھارت ان کمیٹیوں کو پاکستان کے خلاف اپنے گھنائونے مقاصد کے لیے اسعتمال کرسکتا ہے۔
بھارت کو بڑی سفارتی شکست، سلامتی کونسل کی دو اہم ترین کمیٹیوں کی سربراہی نہ مل سکی، پاکستان کے خلاف اپنے منفی ایجنڈے کو بڑھانا چاہتا ہے، رکن ممالک نے بھارت پرعدم اعتماد کا اظہارکردیا۔ بھارت القاعدہ، داعش پر پابندیوں، افغان امور،ایٹمی عدم پھیلائو سے متعلق سلامتی کونسل کی کمیٹی نمبر 1267 اور1540 کاسربراہ بننا چاہتا تھا تاہم رکن ممالک نے بھارت کی ایک نہ چلنے دی اوربھارت سلامتی کونسل کے 15 ارکان کی حمایت لینے میں ناکام رہا۔
دونوں کمیٹیوں کے رکن ممالک کا کہنا تھا کہ بھارت کمیٹی کواپنے مکروہ عزائم کے لیے استعمال کرسکتا تھا، بھارت یہ عہدہ حاصل کرکے پاکستان کے خلاف اپنے منفی ایجنڈے کو بڑھانا چاہتا ہے، بھارت ایٹمی عدم پھیلائو سے متعلق کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے مناسب ملک نہیں۔
ارکان کا موقف تھا کہ بھارت کے سربراہ بننے سے افغان امن عمل پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں، حال ہی میں پاکستان نے ٹی ٹی پی اور جماعت الحرارکو بھارتی فنڈنگ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا تھا۔