جمعیت علمائے اسلام کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ شیخ رشید اپنے وعدے پرقائم رہیں،ہم 19 جنوری کو آرہے ہیں، راستے نہ روکیں، اجتماع بڑا ہوگیا تو اسی وقت دھرنا دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
پی ڈی ایم اور جے یوآئی کے رہنما کاکہنا ہے کہ پہلے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں جارہی ہے اس سے کیسے اخذ کرلیا کہ کمزور ہورہی ہے،پی ڈی ایم کے بڑے جلسے چھوٹے نظرآتے ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت میں چمگادڑبیٹھے ہیں،پوری قوم سراپا احتجاج ہے اس کے باوجودوزیراعظم استعفانہیں دیتے،19جنوری کوالیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے۔
عبدالغفور حیدری نے کہاکہ بجلی کے بریک ڈاؤن کی ابھی کوئی وجوہات سامنے نہیں آئی،حکمرانوں کوہرداڑھی والاجے یو آئی کاورکرنظر آتا ہے، انہوں نے کہا تھا اپوزیشن جلسے کرے کنٹینردیں گے لیکن وہ بھی مکرگئے۔