ملک گیر بجلی بریک ڈاؤن سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے، تمام رات بجلی کے بریک ڈاؤن کے دوران لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے تمام سسٹم بھی بند ہو گئے۔
ایئر پورٹ کے ذرائع کے مطابق بریک ڈاؤن کے دوران ایئر پورٹ کے چیک ان کاؤنٹرز، ریڈار اور دیگر فضائی آپریشنزکو جنریٹروں پر بحال رکھا گیا ۔
ایئر پورٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ موسم کی صورتِ حال اور طیاروں کی تکنیکی خرابیاں بھی فضائی آپریشن متاثر کرتی رہیں۔
ایئر پورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ابو ظہبی، ریاض، نجف اور دبئی جانے والی پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ جدہ، دبئی، نجف، ریاض اور ابو ظہبی سے آنے والی پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔
ایئر پورٹ کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ترکش ایئر لائن کی استنبول اور سعودی ایئر لائن کی جدہ جانے والی پروازیں بھی 7 گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں ۔
ایئر پورٹ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پی آئی اے کی شارجہ اورکراچی جانے والی پروازیں بھی 3 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔