نوشهرو فیروز میں پولیس نے خواتین کی حرمت کو پامال کرکے رکھ دیا،افسوس ناک واقعہ میں اہلکاروں نے بیچ بازار میں خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک کیا اورعزت وعفت تارتارکردی۔
پولیس اہلکاروں نے مین بازار میں مبینہ چوری کے الزام میں عورتوں کوسرعام ذلیل و رسوا کیا، انہیں تھپڑ مارے اورگھسیٹ کر موبائل وین میں بٹھا کر تشدد بھی کیا۔
نواب شاہ پڈعیدن میں مرد پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر چوری کے الزام میں خواتین کو سرعام تشدد اور تذلیل کرتے ہوئے#SindhPolice pic.twitter.com/hTnQyqCnWK
— Samar Abbas 🇵🇰 (@Samarjournalist) January 10, 2021
ایس ایچ او پڈعیدن کے مطابق عورتوں نے ایک مرد کا پرس چھینا تھا جس پران کے خلاف یہ کارروائی کی گئی۔ خواتین کے اہل خانہ نے کہا کہ پولیس نے سرعام خواتین کو تذلیل اور تشدد کا نشانہ بنایا، ان کی تلاشی بھی لی مگر کچھ بھی نہیں نکلا۔
ٹکرز
نوشہروفیروز: پڈعیدن پولیس کیجانب سے خواتین پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا ایس ایس پی کا نوٹس: خواتین پر تشدد کرنے والے پڈعیدن پولیس کے تمام اہلکار معطل و کوارٹر گھاٹ۔ ایڈیشنل ایس ایچ او پڈعیدن کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ : میں کراچی ہونوٹس لیکر کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔ ایس ایس پی pic.twitter.com/IgdP3QYP8w
— KhanwahanPress Club® (@KhanwahanPress) January 10, 2021
اہل خانہ نے پولیس گردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عورتیں بے گناہ تھیں ، واقعے کیخلاف ایس ایس پی نوشہرو فیروز کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔