بھارتی جوڑی کو مبارکباد کے پیغامات ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو 
بھارتی جوڑی کو مبارکباد کے پیغامات ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو 

ویرات کوہلی بیٹی کے باپ بن گئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی جس کے بعد مشہور بھارتی جوڑی کو مبارکباد کے پیغامات ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اس وجہ سے ہی دورہ آسٹریلیا ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ آئے تھے اوراب ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ دونوں 11 دسمبر2017ءکو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور شادی کی تقریب اٹلی میں منعقد ہوئی تھی۔