پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کیلیے کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور حیران کن طورپرکئی بڑے نام کسی بھی ٹیم کا حصہ بننے میں ناکام رہے،اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے کسی کو معلوم نہیں اس سے قبل یہ کھلاڑی کسی نہ کسی فرنچائزکا حصہ تھے۔
فاسٹ باﺅلر جنید خان، اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اورعبداللہ شفیق، مڈل آرڈر بلے بازحارث سہیل، فواد عالم، عمر خان، عمرامین، حماد اعظم، فاسٹ باﺅلر راحت علی اورکرکٹر سعود شکیل کو کسی بھی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا۔غیرملکی کھلاڑیوں میں معین علی، ڈیوڈ ملان، مورنی مورکل، ریسی وینڈرڈوسن، تھیسارا پریرا اور مستفیض الرحمن منتخب نہ ہو سکے۔
واضح رہے کہ تمام چھ فرنچائززنے لیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلیے اپنے اپنے اسکواڈزکو حتمی شکل دیدی ہے جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز20 فروری سے ہو رہا ہے جس کا پہلا میچ دفاعی چیمپین کراچی کنگزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے درمیان کھیلا جائے گا۔