بھارت میں کسانوں کا احتجاج 45 سے زائد دنوں سے جاری ہے تاہم بھارتی سپریم کورٹ نے زرعی قوانین پرعملدرآمد روکنے کا حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے پاس قوانین کو معطل کرنے کا اختیار ہے ، کسانوں سے مذاکرات کیلیے زرعی ماہرین کی کمیٹی بنائی جائے گی ۔
کسانوں کو اب کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہوگا اورقوانین سے متعلق کمیٹی فیصلہ کرے گی ۔کسانوں کا مطالبہ ہے کہ مودی حکومت زرعی قوانین کو قانون سازی کرتے ہوئے واپس کرے اور اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔