عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی معاشی و بینکنگ آؤٹ لک کو مستحکم قرار دے دیا۔
موڈیزکی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اوراس میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔ پاکستان میں معاشی سرگرمیاں کورونا سے پہلے کی سطح سے کم رہیں گی تاہم ان میں بتدریج بہتری آئے گی۔
رواں سال 2021 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح ڈیڑھ فیصد رہے گی جبکہ نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی پانچ سے سات فیصد رہے گی، 2022 میں پاکستان کی معاشی نمو کی شرح 4.4 فیصد ہوگی۔
موڈیز کے مطابق کورونا کے باوجود پاکستان کے بینکاری سیکٹر میں لیکویڈیٹی بہتر ہے، پاکستان میں بینکاری نظام میں ترقی کے امکانات خوش آئند ہیں۔