محکمہ موسمیات نے شہر میں ایک بار پھر3 دن شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر شدید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر میں سردی کے دوران درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم 23 جنوری کو ملک کے شمالی حصے پراثرانداز ہوسکتا ہے، مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں بھی تین سے چار روز سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے اور 24 سے 26 جنوری کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کا کہنا ہے کہ 24 اور 26 جنوری کے دوران شہر میں سائبرین ہوائیں معمول سے تیزچلنے کا امکان بھی ہے اوراس کے باعث درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان رہے گا۔