روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو تنزلی کا سامنا
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگئی
January 20, 2021 · کامرس
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اوسطاً 7 پیسے کی کمی واقع ہوئی
کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کو تنزلی کا سامنا رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ایک بار پھر روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 10پیسے گھٹ کر 160روپے 50پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 160روپے 70پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔