شامی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہوں کو خطوط تحریر کیے ہیں۔
دمشق سے عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خطوط میں شام سے امریکی فوج کا فوری اور غیرمشروط انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ شام کے علاقہ الجزیرہ میں امریکی کارروائیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی کارروائیاں شام کے معاملات میں مداخلت اور ملکی سلامتی کیلیےخطرہ ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق امریکی فوج کی کارروائیاں سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کی خلاف ورزی ہے۔
خط میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے امریکی فوج کی کارروائیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔