ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 
ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

امریکی فوجی ہیلی کاپٹرتباہ۔3اہلکار ہلاک

نیویارک میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا،جس میں نیشنل گارڈ کے3اہلکار ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پرتھا کہ اچانک گرکر تباہ ہوگیا،حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی، ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں اہلکار ہلاک ہو گئے.

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورلاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔