روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں اضافہ
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 11 پیسے بڑھ کر160.61 روپے ہوگئی
January 21, 2021 · کامرس
دو روز بعد فاریکس مارکیٹ میں روپے کی تنزلی کا سفر تھم گیا
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 11 پیسے بڑھی ہے اور کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 160.61 روپے رہی۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قدر میں 5 پیسے اضافہ ہوا۔