ضلع ملیر حدود تھانہ شرافی گوٹھ ایریا معین آباد نمبر 2 میں 18سالہ راحت کیساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کا معاملہ، ایس ایچ او تھانہ شرافی رائے اکمل نیاز نے 18سالہ مقتولہ راحت کے قاتل کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔
پولیس نے مقتول لڑکی کے والد کیجانب سے اطلاع دینے پر فوری مقدمہ درج کر کے ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔
ملزم نے قتل کے بعد واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
گرفتار ملزم اور مقتولہ ایک ساتھ فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے۔ کرائم سین یونٹ کی ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کر رہی ہے۔
گرفتار ملزم راشد خان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ زیادتی اور قتل کے واقعے میں ایک سے زیادہ افراد کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔
ایس ایچ او شرافی رائےاکمل نیاز مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف والد عالم ولد عبدالصمد کی مدعیت میں مقدمہ بمجرم دفہ 302/376/34 درج کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا آغاز کردیاہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔