فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس کی منشیات فروشی پر کاری ضرب افغانستان سے براستہ کوئٹہ کراچی شہر کو منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام۔
2 افغان مہاجرین گرفتارملزمان کے قبضے سے 1 کلو گرام سے زیادہ مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن اور سوا 2 کلو گرام چرس برآمدملزمان کی شناخت اسرائیل اور لعل محمد کے ناموں سے ہوئی۔
پو لیس نے ملزمان کے قبضے سے نقد رقم 41000 روپے اور ایک ٹویوٹا فیلڈر گاڑی بھی برآمد کی۔
ملزمان کا تعلق منشیات فروشوں کے منظم گروہ سے ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پر امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس