سینیٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امورنے الیکشن ایکٹ ترمیمی بلز پر ووٹنگ کرائی۔فائل فوٹو
سینیٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امورنے الیکشن ایکٹ ترمیمی بلز پر ووٹنگ کرائی۔فائل فوٹو

ن لیگ نے براڈشیٹ معاملے پر پھرکمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا

مسلم لیگ ن نے ایک بارپھربراڈشیٹ معاملے پرکمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس جاری ہے،مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہاکہ براڈشیٹ کے معاملے پرمیڈیامیں تماشہ لگاہواہے،میں نے کہا تھا اس معاملے پر کمیٹی بنائیں،ایسے معاملے پرسنجیدگی سے سوچناچاہیے تھا، حکومت نے وعدہ کرکے کمیٹی کی تشکیل نہیں کی،لیگی سینیٹرنے کہاکہ براڈشیٹ میں جن کے نام ہے انہیں کمیٹی میں بلایاجائے،حکومت نے اپنی مرضی سے الگ کمیٹی بنا دی۔

وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے کہاکہ براڈشیٹ کی تحقیقات کامطالبہ اس ایوان میں کیاگیاتھا ،دیکھنا چاہیے کہ این آراو ون اورٹوکیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس حکومت کی پالیسی مٹھی میں گڑتوڑنےوالی نہیں،جے آئی ٹی بننے پرہم نے نہیں کہاپاناماسے سرخروہوگئے، مشرف دورمیں کیسے اس فرم کی خدمات لی گئیں؟،کس طرح فرم کو کام نہیں کرنے دیا گیا ؟،براڈ شیٹ معاملے پرتحقیقات کرانا ضروری ہے۔