دنیا بھر میں ماہرین نفسیات لوگوں کی مشکلات حل کرنے میں مدد کرتے ہیں لیکن اگرکوئی ڈاکٹر خود ہی مسائل کا شکارہوجائے تواس کی کاؤنسلنگ کون کرے؟ ماہرنفسیات کے ڈپریشن کا شکارہونے کا افسوسناک واقعہ اولیا کے شہرمیں پیش آیا جہاں ایک ڈاکٹرنے اپنی اکلوتی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق جسٹس حمید کالونی میں گھریلو جھگڑے پرماہرنفسیات ڈاکٹراظہرنے اپنی بیٹی ڈاکٹر علیزہ حیدرکوگولی مارکرقتل کردیا،اس کے بعد انہوں نے گولی مارکراپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔
واقعے کے بعد پولیس اورفرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرقانونی کارروائی شروع کردی جبکہ باپ بیٹی کی لاشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ڈاکٹرعلیزہ حیدر تین بچوں کی ماں تھی۔