وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ براڈ شیٹ پاناما ٹو ہے،آئندہ دنوں میں براڈ شیٹ سے متعلق مزید انکشافات ہوں گے،براڈ شیٹ انکشافات میں ن لیگ کے مزید اثاثے سامنے آسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ شیخ عظمت سعید کا بڑا نام ہے ان پر اعتراض کیاجارہا ہے،شیخ عظمت سعید نے والیم اے پڑھی ہوئی ہے،شیخ عظمت سعید نے والیم ٹین پڑھی ہوئی ہے،براڈ شیٹ اصل معاملہ ہے،ملک قیوم کا انتظارنہ کریں، فارن فنڈنگ کیس سے متعلق عمران خان نے کہا لائیو کوریج کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ 3باتیں یہ کہہ رہے ہیں ،ختم نبوت ،کشمیر اور اسرائیل پر یہ کیا کہہ رہے ہیں؟،ختم نبوت پرن لیگ ترمیم لائی ،مولانافضل الرحمن نے حمایت کی،گولڈن ٹیمپل کا دورہ کرنے والے کیسے مزار قائد پر بو ل سکتے ہیں،میں نے قومی اسمبلی میں ان کی کھینچائی کی۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ عمران خان نے جتنا اقوام متحدہ میں کشمیرکا کیس لڑا کسی اورنے نہیں لڑا،میں نے پہلے بھی کہاتھا کہ یہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے،استعفے دیے گئے نہ ہی سینیٹ انتخابات سے باہرہورہے ہیں،جو حشران کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں ہوا دیکھنے کے قابل تھا،جو مرضی کرلیں آپ کو اقتدار نہیں ملے گا،پی ڈی ایم کے پاس اب کہنے کیلیے کچھ نہیں،پی ڈی ایم نے میرے خلاف جو زبان استعمال کی اس پر ان کو معاف کرتاہوں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بین الاقوامی طاقتیں امن اورترقی نہیں دیکھنا چاہتیں ،ملک میں معیشت بہتری کی جانب ہے ،یہ نہیں چاہتے ہم ترقی کریں،امن دشمن عناصر کی پوری کوشش ہے کراچی میں بدامنی پیداہو۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ نوازشریف جب جارہے تھے میں نے ان کے حق میں ووٹ دیاتھا،سینیٹ اوپن بیلٹ کے ذریعے انتخابات کافیصلہ عدالت کرے گی۔