98ارکان نے ووٹ کیا۔فائل فوٹو
98ارکان نے ووٹ کیا۔فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ نے اوپن بیلٹ انتخابات کی حمایت کردی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا کے انتخابات کیلیے اوپن بیلٹ کی حمایت کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پرتحریری جواب جمع کرا دیا، جواب میں کہاگیاہے کہ الیکشن ایکٹ2017 کے تحت سینیٹ کیلیے خفیہ رائے شماری ہوتی ہے،آرٹیکل 226 کے تحت وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ کے علاوہ تمام الیکشن خفیہ ووٹنگ سے ہوں گے،عدالت نے ہمیشہ عوامی مفاد کو مدنظررکھ کرآئین کی تشریح کی۔

چیئرمین سینیٹ کاکہناہے کہ پارٹی کیخلاف ووٹ دینے والوں میں سامنے آنے کاحوصلہ بھی ہونا چاہیے،اپنی مرضی سے ووٹ دینے والے نمائندوں کو نتائج کیلیے بھی تیار رہناچاہیے،آئین میں تبدیلی پارلیمان،اس کی تشریح کرنا عدلیہ کی صوابدید ہے۔