سی پیک نے انفراسٹرکچر، توانائی، بندرگاہوں اور صنعتی پارکس کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت کی ہے، چینی وزارت خارجہ
سی پیک نے انفراسٹرکچر، توانائی، بندرگاہوں اور صنعتی پارکس کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت کی ہے، چینی وزارت خارجہ

وفاقی حکومت نے پاک چین راہداری میں اہم پیشرفت کا آغاز کردیا

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گوادر ٹیکس فری زون قواعد کا مسودہ بھی جاری کردیا ہے۔
ایف بی آر کے جاری کردہ قواعد میں ٹیکس چھوٹ مراعات اور سرمایہ کاروں کی ٹیکس رعایت کی وضاحت کی گئی ہے۔ قواعد میں ٹیکس فری زون کے لئے مصنوعات درآمد کی دستاویزات شامل کی گئی ہیں۔
قواعد کے تحت گوادر ٹیکس فری زون میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مصنوعات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ قواعد کے مطابق فری زون میں کسٹم حکام کو مصنوعات کا جائزہ لینے کا اختیار ہوگا۔ کسٹم ایکٹ اور گوادر پورٹ اتھارٹی آرڈیننس مجریہ2002 کی تمام مراعات مسودے کا حصہ ہیں۔
مسودے میں پلانٹ مشینری آلات اور خام مال کو فری زون میں ٹیکس فری لانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن یہ تمام آلات پلانٹس اور مشینری پانچ سال تک فری زون میں رہیں گی۔ قواعد کے تحت تعمیراتی کمپنی کو ڈیوٹی اور ٹیکس فری گاڑیاں منگوانے کی اجازت ہوگی۔