اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کا سب سے بڑا دشمن تھا جس کی وجہ سے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت ہونی چاہیے، فارن فنڈنگ کیس میں خوف ہوتا تو اوپن سماعت کا نہ کہتا، پرانا الیکشن کمشنر اپوزیشن کا لگایا ہوا تھا، پرانا الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کا سب سے بڑا دشمن تھا، وہ پی ٹی آئی کے خلاف گیم کررہے تھے اس لیے کیس میں تاخیرہوئی، پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس بدنیتی پرمبنی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ براڈشیٹ پر ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، مشرف نے این آر او دیا، براڈ شیٹ معاملے پر انکوائری کمیٹی فیصلہ کرے گی، کمیٹی فیصلہ کرے گی براڈشیٹ معاملہ کیسےحل کیاجائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا، آئی ایس پی آر
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos