چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے 1230 ریفرنس عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ان خیالات کا اظہار اپنی زیر صدارت ہونے والے نیب اجلاس کے دوران کیا۔
اجلاس میں نیب کی مجموعی صورتحال اور میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ اربوں روپے کے میگا کرپشن کے مقدمات کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں احتساب عدالتوں میں دائر کی جائیں گی۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ اور لوٹی گئی رقوم کی قومی خزانے میں واپسی اولین ترجیح ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ نیب نے بالواسطہ اور بلاواسطہ 714 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے، احتساب عدالتوں سے سزا دلوانے کی شرح تقریباً 68.8 فیصد ہے۔