اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں سفارتخانہ کھول لیا

یواے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی تل ابیب میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کی منظوری بھی دیدی ۔

               
January 25, 2021 · بام دنیا
دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات چند ماہ قبل ہی قائم ہوئے تھے۔فائل فوٹو

دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات چند ماہ قبل ہی قائم ہوئے تھے۔فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیل نے باضابطہ طورپراپنا سفارتخانہ بھی کھول لیا۔

اسرائیلی سفارتخانے میں ایتن نا ایح اسرائیل کے ناظم الامورکے فرائض انجام دیں گے۔دوسری جانب یواے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی تل ابیب میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کی منظوری بھی دیدی۔

خیال رہےکہ گزشتہ سال اگست میں امریکا کی مدد سے متحدہ عرب امارات اوراسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔