وزیراعظم عمران خان کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے خود پھنس گئے،الیکشن کمیشن میں ہمارا موقف درست ثابت ہوا۔
حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم براڈ شیٹ کے معاملے پر شفاف اور منصفانہ تحقیقات کرانا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ پراپیگنڈا کرکے حقائق چھپا لے گی، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہرکردارکو سامنے لائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حیرت ہے قبضہ چھڑانے کو بھی سیاسی انتقام قرار دیا جا رہا ہے، سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کون لیگ کی سرپرستی حاصل رہی۔ سیاسی سرپرستی کے بغیر کوئی بھی سرکاری زمین پر قبضہ نہیں کر سکتا۔
وزیراعظم نے ترجمانوں کے اجلاس میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی ہدایت بھی کی۔عمران خان نے ہدایت کی کہ حکومتی ترجمان قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں۔