پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ26ہزارآٹھ ہوگئی ہے۔فائل فوٹو
پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ26ہزارآٹھ ہوگئی ہے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا سے مزید 58 مریض جاں بحق ہوگئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 58 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اس مہلک وائرس سے لقمہ اجل بننے والے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 376 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42 ہزار 587 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح اب تک مجموعی طورپرکوویڈ 19 کے 77 لاکھ 22 ہزار 829 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے کورونا کے مزید ایک ہزار 873 کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح اب تک ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار914 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک ہزار 223 افراد نے اس وبا کو شکست دی جس کے بعد کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ90 ہزار 126ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے مزید 58 افراد لقمہ اجل بنے ہیں، اب تک کوویڈ 19 کے مصدقہ جاں بحق مریضوں کی تعداد 11 ہزار 376 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 412 ہے جن میں سے 2 ہزار 228 کی تعداد تشویشناک ہے۔