تحریک انصاف نے جمیعت علمائے اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں دائرکردیا۔
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فرخ حبیب نے درخواست آج الیکشن کمیشن میں دائرکی۔درخواست میں جے یو آئی کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کے ٹی وی انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ بھی منسلک کیا گیا ہے۔
درخواست میں جے یو آئی کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کے ٹی وی انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ شامل ہے جس میں حافظ حسین احمد نے فضل الرحمن کے لیبیا اورعراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمن سمیت جے یو آئی کے کئی رہنما دونوں ممالک لیبیا اور عراق کا متواتر دورہ کرتے تھے، جمعیت علماء اسلام کے خلاف الیکشن ایکٹ کے خلاف کارروائی کی جائے۔