مقبوضہ کشمیر کے علاقے لکھن پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹرگرکر تباہ ہونے سے ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
بھارتی اخبارکے مطابق ڈیفنس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایڈوانسڈ لائیٹ ہیلی کاپٹر”دھروو” کے حادثے میں زخمی بھارتی آرمی کے دوسرے پائلٹ کی حالت تشویشناک اور وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل ضلع کٹھووا کے پولیس چیف شیلندرا کمار مشرا نے بتایا کہ ہیلی کاپٹرنے لکھن پور کے قریب کریش لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں آرمی کے دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے جنہیں پٹھان کوٹ میں ملٹری ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ایک اور بھارتی اخبارکے مطابق ابتدائی طورپر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم امکان ظاہرکیا جارہاہے کہ پٹھان کوٹ سے آنے والا یہ ہیلی کاپٹر تیکنیکی خرابی کی وجہ سے گرا۔