وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایف نائن پارک کی زمین کے بدلے سکوک بانڈ ز کے اجراکی سمری مسترد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پرغورکیا گیا ، اجلاس میں ایف نائن پارک کے عوض سکوک بانڈز کے اجراکی سمری پر بھی بحث ہوئی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا.
سکوک بانڈ زکی سمری وزارت خزانہ کی جانب سے بھجوائی گئی تھی ، کابینہ اراکین نے موقف اختیار کیا کہ کابینہ میں معاملہ آنے سے پہلے غلط معلومات پھیلائی گئیں ،کابینہ میں سمری پر بات نہیں ہوئی اور میڈیا پر فیصلہ کرا دیا گیا ۔