نیب خیبر پختونخوا نے مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیا الرحمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں، غیر قانونی بھرتیوں اوراختیارات کے ناجائزاستعمال سے متعلق تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، نیب آفس میں ضیا الرحمان سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔
جمعیت علمائے اسلام(جے یوآئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان طلب کرنے پر نیب کے آفس میں پیش ہوئے، مولانا فضل الرحمن کے بھائی اور سابق کمشنر افغان مہاجرین ضیا الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں، غیر قانونی بھرتیوں اوراختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کر رہا ہے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ضیاالرحمان کا کہنا تھا کہ جو سوالات کیے اس کے جوابات دے دیئے، تمام ثبوت اور دستاویزات پیش کر دیے۔