شہبازشریف چین اورچینی عوام کے دیرینہ دوست ہیں، انہوں نے پاک چین دوستی کو نئی مہمیز دی، چینی قنصل جنرل کا الواداعی خط
شہبازشریف چین اورچینی عوام کے دیرینہ دوست ہیں، انہوں نے پاک چین دوستی کو نئی مہمیز دی، چینی قنصل جنرل کا الواداعی خط

شہباز شریف کو چینی قونصل جنرل نے تعریفی خط لکھ دیا

لاہور میں چین کے قونصل جنرل لانگ دنگ بن نے مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے نام الوداعی خط لکھا ہے جس میں ان کی متاثر کن ’پنجاب اسپیڈ‘ اور پاک چین دوستی کے فروغ کیلئے کردار کو سراہا۔
چینی قونصل جنرل نے اپنے خط میں لکھا ہےکہ وہ اپنی ذمے داریوں کی تکمیل پر سبکدوش ہوکرواپس چین جا رہےہیں اور وہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب سی پیک منصوبے کیلئے شہبازشریف کے جوش و جذبے سے بے حد متاثر ہوئے۔
انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نے متاثر کن پنجاب اسپیڈ کے ساتھ سی پیک منصوبوں کی تعمیر کو عملی شکل دی۔
چینی قونصل جنرل نے مزید لکھا کہ شہبازشریف چین اورچینی عوام کے دیرینہ دوست ہیں، انہوں نے پاک چین دوستی کو نئی مہمیز دی، مسلم لیگ ن حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ہمیشہ کیمونسٹ پارٹی چین کی دوست رہی ہے۔
انہوں نے امید کا اظہارکیا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر بھی شہبازشریف دونوں ممالک کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔