پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلیے جوڑ توڑ شروع کردیا 

پارٹی یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کا ٹکٹ دینا چاہتی ہے اور چیئرمین سینیٹ بنانے کی منصوبہ بندی بھی کررہی ہے۔

               
January 27, 2021 · اہم خبریں, قومی
تمام افراد کو 12اور13اگست کو طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

تمام افراد کو 12اور13اگست کو طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ چیئرمین شپ کے حصول کیلیے جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع کردیا۔

خبریں گردش کررہی ہیں کہ پیپلزپارٹی سینیٹ کی چیئرمین شپ جنوبی پنجاب کو دلوانا چاہتی ہے تاکہ یہاں اپنا سیاسی اثر و رسوخ بڑھایا جاسکے۔

ایک اخبارکی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی سابق وزیراعظم اورپارٹی کے سینئر وائس چئیرمین سید یوسف رضا گیلانی کو نہ صرف سینیٹ کا ٹکٹ دینا چاہتی ہے بلکہ انہیں منتخب کرواکر چیئرمین سینیٹ بنانے کی منصوبہ بندی بھی کررہی ہے۔