ملکی وسائل سے تیار کردہ پہلا آئی سی یو وینٹی لیٹر آئی لیو (i-Live)کے نام سے متعارف کروایا گیا، ڈریپ نے تیاری واستعمال کی باقاعدہ منظوری بھی دیدی
ملکی وسائل سے تیار کردہ پہلا آئی سی یو وینٹی لیٹر آئی لیو (i-Live)کے نام سے متعارف کروایا گیا، ڈریپ نے تیاری واستعمال کی باقاعدہ منظوری بھی دیدی

پاکستان میں کورونا سے مزید 74 افراد جاں بحق ہوگئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 74 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار450 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار477 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 563 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 55 ہزار 214، سندھ میں 2 لاکھ 42 ہزار793، خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 953، بلوچستان میں 18 ہزار 765، گلگت بلتستان میں 4 ہزار903، اسلام آباد میں 40 ہزار 972 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار877 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 77 لاکھ 64 ہزار 114 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار285 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 4 لاکھ 92 ہزار207 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 74 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 646، سندھ میں 3 ہزار 925، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 857، اسلام آباد میں 469، بلوچستان میں 193، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 258 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔