علاقہ مکینوں نے کھڑے ہوکر ٹرین ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کرنا شروع کردیا جس پر ڈرائیور نے ٹرین کو روک لیا۔فائل فوٹو
علاقہ مکینوں نے کھڑے ہوکر ٹرین ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کرنا شروع کردیا جس پر ڈرائیور نے ٹرین کو روک لیا۔فائل فوٹو

پاکستان ریلوے کے بکنگ سسٹم کو ڈاؤن ہوئے 2 روز ہوگئے

پاکستان ریلوے کے بکنگ سسٹم کو ڈاؤن ہوئے 2 روز ہوگئے ابھی تک بحال نہیں ہو سکا،ریلوے کا بکنگ سسٹم گزشتہ روز بیٹھ گیا تھا۔

دوسری جانب ٹکٹ کاؤنٹراورآن لائن بکنگ بند ہونے سے ریلوے کو اب تک کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، آن لائن ٹکٹوں کا سسٹم بھی فعال نہ ہو سکا جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ریلوے کا شعبہ آئی ٹی اپنے ہی سسٹم کی خرابی گھنٹوں گزرنے کے بعد بھی تلاش نہ کرسکا، ذرائع کے مطابق بکنگ سسٹم بحال کرنے کے لیے نجی شعبے کے آئی ٹی ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق تمام ریزرویشن آفسز ایک گھنٹہ تک بحال کردیے جائیں گے، ریلوے کے سرور میں خرابی سےٹکٹوں کے حصول میں مشکلات پر مسافروں سے معذرت خواہ ہیں۔

ملک بھر میں دو روز سے ٹرینوں کی بکنگ کا عمل متاثر ہے، پہلے سے بکنگ کروانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ سرور میں ڈیٹا موجود نہیں۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کل صبح آٹھ بجے سے بکنگ سسٹم ڈاؤن ہے، مسافروں کی ایڈوانس بکنگ کا عمل بھی رک گیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر ٹکٹ جاری کیے جارہے ہیں۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ آئی ٹی کے سرور میں خرابی پردوسرے دن بھی بحالی کا کام جاری ہے، وزیر ریلوے نے خرابی دور کرکے فوری ٹکٹوں کا حصول یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔