’’بریفنگ کون دے گا‘‘شبلی فرازاور شہبازگل میں ٹھن گئی

پارلیمانی میٹنگ کے بعد شبلی فراز باہرآئے اور شہبازگل پر میڈیا سے بات کرنے پر برہم ہوگئے۔

               
January 27, 2021 · اہم خبریں, قومی
یہ میری ذمے داری اور میرا کام ہے مجھے کرنے دیں ۔فائل فوٹو

یہ میری ذمے داری اور میرا کام ہے مجھے کرنے دیں ۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دینے کے معاملے پر سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی شہبازگل کے درمیان تکرار ہوگئی ۔

بعد ازاں میڈیا سے  بات کرتے ہوئے شبلی فرازکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا موقف ہے سینیٹ الیکشن شفاف ہونا چاہئیں، ہمارا جمہوری فرض ہے کہ براڈشیٹ کی تحقیقات کریں۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سےقرض میں 3 کھرب کا اضافہ ہوا۔