پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اہم موقع پر سنچری بنا کرایک مرتبہ پھرناصرف اپنی سلیکشن کو ثابت کردیا بلکہ قومی ٹیم کی پوزیشن بھی مضبوط کردی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ کی پہلی اننگزکے 220 رنزکے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جس نے چھ وکٹوں کے نقصان پر259 رنز بنا لیے ہیں اورمہمان ٹیم کیخلاف 38 رنزکی برتری حاصل کرلی ہے جس میں سب سے اہم کردار فواد عالم نے ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں پروٹیز باﺅلرزکا سامنا کرتے ہوئے سنچری داغ دی ۔
فواد عالم نے مہاراج کی بال پر چھکا لگا کراپنی شاندار تیسری سنچری مکمل کی وہ105رنز بنا کرناٹ آئوٹ ہیں، ٹسٹ کرکٹ میں فواد عالم روی بوپارا کے بعد دوسرے بیٹسمین ہیں جنہوں نے بغیر ففٹی کے تین سنچریاں بنائیں۔