بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا فیصلہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا فیصلہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

 امریکا نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں

امریکا نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دور میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اربوں ڈالرزکے ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جسے نئے صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے عارضی طور پر روک دیا ہے۔

امریکا کے نئے وزیر خارجہ انٹونی بلنکین نے اپنی پہلی پریس بریفنگ میں بتایا کہ سعودب عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت کے معاملے پر نظرثانی کررہے ہیں جب کہ یہ اقدام نئی انتظامیہ کے لیے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت کے فیصلے پر نظرثانی کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ اس معاملے میں جس چیز کو زیر غور لایا جارہا ہے اس سے ہمارے اسٹریٹیجک مقاصد اور خارجہ پالیسی کو فائدہ ہے، اسی لیے ہم اس موقع پر یہ سب کررہے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امارات کو اسلحے کی فروخت اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے معاہدے کا ایک حصہ ہے، جوبائیڈن انتظامیہ نے فی الحال دونوں ممالک کو جن ہتھیاروں کی فروخت عارضی طور پر روکی ہے ان میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے ایف 35 لڑاکا طیارے اور انتہائی اہم فوجی آلات شامل ہیں۔

واضع رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن نے حلف اٹھانے سے قبل یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ سعودی عرب سے تعلقات کا جائزہ لیں گے جس کے بعد یہ فیصلہ ان کے کرسی صدارت پر بیٹھنے کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔