گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو جھوٹ پر مبنی ہے،جس گاڑی کی ویڈیو بنائی گئی اس میں میری فیملی موجود تھی۔
گورنرکا کہنا تھا کہ ویڈیو بنانا بری حرکت تھی،گاڑی میں میری بیوی اور بیٹی موجود تھی،گاڑی کے ساتھ پروٹوکول نہیں سیکیورٹی موجود تھی جو گورنرکی فیملی کو ملتی ہے۔ویڈیو بنانے والے شخص نے خود کو چھپایا اور بار بار سرکاری گاڑی کے قریب آکر ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) January 27, 2021
ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو بنانے والا سندھ کی کرپٹ حکومت کا حصہ ہے۔ویڈیو بنا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ کچھ غلط ہورہا ہے۔ویڈیو بنا کرغٰیر سنجیدہ حرکت کی گئی۔ہم تبدیلی کے لیے آئے ہیں اور تبدیلی لائیں گے۔
’’گورنر ہاؤس کی گاڑی میں پالتو کتا سیرکر رہا ہے‘‘
پاکستان تحریک انصاف نے وی آئی پی پروٹوکول کی ہمیشہ ہی مخالفت کی اور جب یہ حکومت میں آئی تو اس نے سادگی کا نعرہ لگایا لیکن ان کی سادگی کے نعروں کی حقیقت اس وقت کھل کر سامنے آگئی جب گورنر سندھ عمران اسماعیل کی گاڑی میں کتے کی سیرو سیاحت کی ویڈیو منظرعام پرآئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گورنر ہاؤس کی گاڑی میں پالتو کتا شہرکی سڑکوں کی سیر کر رہا ہے، اس کتے کو پولیس کا پروٹوکول بھی حاصل ہے اور ایک پولیس موبائل اس کے پیچھے پیچھے چل رہی ہے۔
VIP movement for one of the pets of PTI🐕🚔#NayaPakistan#SaddakuttakuttaTaudakuttaSherro pic.twitter.com/dZr7hgaIcr
— Taimur Talpur (@TalpurTaimur) January 27, 2021
یہ وائرل ویڈیو کسی عام شہری نے نہیں بلکہ سندھ کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے خود اپنے موبائل پراس وقت بنائی جب انہوں نے اپنی گاڑی سے کتے کی عیاشیوں کے مناظر دیکھے۔ انہوں نے گاڑی کی نمبر پلیٹ کی نشاندہی کرکے بتایا کہ یہ گورنر ہاؤس کی گاڑی ہے، انہوں نے کتے کو پروٹوکول دینے والی پولیس موبائل کو بھی عکس بند کیا۔