فرانس نے کورونا وائرس کی نئی قسم کی روک تھام کے لیے غیر یورپی یونین ممالک کے لیے اپنی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
فرانسیسی وزیراعظم جین کاسٹکس کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور جنوبی افریقا سے آنے والا نئی قسم کا وائرس خطرناک ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے غیر یورپی یونین ممالک کے لیے سرحدیں بند کریں گے، صرف ضروری سفر کی اجازت ہو گی۔
جین کاسٹکس کا کہنا ہے کہ کورونا کے سخت اقدامات کی بدولت تیسرے ملک گیر لاک ڈاؤن سے بچا جا سکتا ہے۔
دوسرہ جانب سعودی وزارت داخلہ نے اپنے شہریوں پر عائد سفری پابندیاں اٹھانے کی تاریخ میں توسیع کر دی، سفری پابندیاں اٹھانے کی تاریخ 31 مارچ سے بڑھا کر17 مئی 2021 تک کر دی۔