کراچی (نمائندہ خصوصی )ایس ایچ او نبی بخش نے جوئے کے اڈے پر کاروائی کرتے ہوئے جوئے کے عادی 22ملزمان کو گرفتار کرلیا۔مزکورہ کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے۔اس حوالے سے نبی بخش تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ مزکورہ کاروائی میں ملزمان کے قبضہ سےجوئے پر لگی ہوئی رقم 1 لاکھ 86 ہزار4 سو بچاس روپے, 2 عدد ایل سی ڈی,1عدد لیپ ٹاپ,1 پرنٹر , جوا کی پرچیاں اور 22 موبائل فونز برآمد کئے گئے ہیں۔گرفتارملزمان میں زیشان عباس ولد عباس ترابی, محمد اختر ولد محمد اکبر مغل, محمد انتظار علی صدیقی ولد محمد اقتدار علی, محمد عادل ملک ولد محمد اسلم, ایثار ولد ابو زر, منصور ولد قادر بخش, محمد پرویز ولد محمد ہارون, عدنان ولد عبدالززاق, عزیزاحمد ولد احمد شاہ, محمد دانش ولد محمد صدیق, سکندر ولد محمد اقبال, بلال ولد شیر محمد, محسن احمد ولد ریاض احمد, فیصل یوسف ولد محمد یوسف, عمران ولد محمد زئی, اخلاق ولد علی معین الدین, سید یونس علی ولد سید فیاض علی, محمد یاسین ولد محمد علی, محمد یعقوب ولد ابا عمر, محمد اقبال ولد فدا محمد, نور اللہ ایاز ولد مہرباز شاہ شامل ہیں.گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 41/2021 بجرم دفعہ 3/4/5(5)A جوا ایکٹ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔