سیالکوٹ انتظامیہ نے خواجہ آصف کی مبینہ ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف بڑی کارروائی شروع کردی۔ ۔ کارروائی کے دوران لیگی رہنما کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر کو مسمارکردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری سمیت کارپوریشن کی400 سےزائد گاڑیاں نے حصہ لیا ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیالکوٹ پولیس نےپورے علاقےکو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
دوسری جانب لیگی رہنما کی مبینہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف کارروائی کی اطلاع ملنے پرلیگی کارکنان کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی اورانہوں نے مقامی انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی، اس موقع پر پولیس اور مسلم لیگ ن کےکارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔
سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لیگی رہنماؤں کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے، دفاتر کےاندر6کروڑ32 لاکھ روپےموجودتھےجو نہیں نکالنےدیےگئے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں ایل ڈی اے نے کھوکھر پیلس سے متصل تین گھروں کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں مسمارکردیا تھا، ایل ڈی اے کی جانب سے سیف الملوک کھوکھر کےبھانجے طاہرجاوید کا گھر مسمار کیا گیا، اس کے علاوہ لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کے برادر نسبتی کا گھر بھی مسمار کیا گیا جبکہ کھوکھر پیلس سےملحقہ سیف مارکیٹ بھی مسمار کی گئی تھی۔