عمران خان قوم سے خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں مزید اضافہ نہ کریں۔فائل فوٹو
عمران خان قوم سے خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں مزید اضافہ نہ کریں۔فائل فوٹو

کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے۔مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلط کردہ ٹولے کی تاریخی کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے اوراس کی بنیادیں ہلا رہی ہے، عمران صاحب نے پورے ملک میں ہر سطح پہ کرپشن کی منڈی لگائی ہوئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ آج پیسہ کھلاؤ تو آپ کا بچہ تعلیم حاصل کر سکتا ہے، پیسہ کھلاؤ تو بیمار بچے کو ہسپتال لے جا سکتے ہو۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پہ جھوٹ بولتے کرپٹ عمران صاحب سمیت جھوٹے کرائے کے ترجمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، عمران صاحب نے جھوٹ پر جھوٹ بولا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل کا ڈیٹا وزیراعظم نواز شریف کے دورکا ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا ڈیٹا بھی نوازشریف کے سر تھونپنے سے پتہ چل گیا کہ عمران صاحب کے جھوٹ کی کوئی انتہانہیں، عمران صاحب نے نہ صرف خود جھوٹ بولا بلکہ کرائے کے ترجمانوں کی فوج ظفرموج کو بھی مسلسل جھوٹ بولنے کا ٹاسک دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب نے کرپشن انڈیکس 117 سے 124 پر پہنچنے کا ابھی تک جواب نہیں دیا۔ چور، بے ایمان، عوام دشمن ٹولے نے ملک کے ہر شعبے میں کرپشن کی اندھیرنگری مچائی ہوئی ہے۔ بجلی ، گیس ، دوائی ، آٹا ، چینی ، صحت، تعلیم ، درخت ، زراعت ، کورونا ہر شعبے میں کرپشن کی منڈی لگی ہوئی ہے۔ مسلط کردہ سلیکٹڈ وزیراعظم اپنے ناجائزگھر کے قبضے کے لئے قانون تبدیل کرے، ریگولرائز کرائے تو کرپشن انڈکس بڑھے گا نہیں تو اورکیا ہوگا۔ نواز شریف کے دور میں کرپشن بتدریج کم ہوئی ، 2018 میں انڈکس 117 پر تھی، ملک پر مسلط چوروں اورکرپٹ ٹولے کی وجہ سے آج پاکستان کرپشن انڈیکس میں ترقی کرکے 124 پر پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک پر مسلط وزیراعظم 400 ارب کی چینی چوری میں ملوث ہو تو کرپشن کا انڈکس بڑھے گا نہیں تو اور کیا ہو گا۔ جب ملک پر مسلط وزیراعظم عوام کے215 ارب کے آٹے، 122 ارب کی ایل این جی ڈکیتی میں سہولت کار ہو تو کرپشن انڈکس بڑھے گا نہیں تو اورکیا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ملک پر مسلط سلیکٹڈ وزیراعظم آٹا ، بجلی گیس دوائی چوروں کا سہولت کار ہو تو کرپشن انڈکس ہی نہیں، کرپشن میں بھی تاریخی اضافہ ہوا۔ ملک پر مسلط عمران صاحب 23 فارن فنڈنگ اکاونٹس سے غیرقانونی فنڈنگ لیتے پکڑا جائے تو کرپشن انڈکس میں اضافہ ہوتا ہے۔