رمیز راجہ نے بابراعظم کی جانب سے بنائے گئے اسکواڈ میں تبدیلیاں کیں، فائل فوٹو
رمیز راجہ نے بابراعظم کی جانب سے بنائے گئے اسکواڈ میں تبدیلیاں کیں، فائل فوٹو

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ کااعلان

پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ کااعلان کردیا،بابراعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

چیف سلیکٹر پی سی بی محمد وسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ کااعلان کیا، دیگر کھلاڑیوں حیدرعلی، خوشدل شاہ،حسین طلعت ،دانش عزیز، آصف علی ،افتخاراحمد اور محمد نوازشامل ہیں،ظفرگوہر،فہیم اشرف،عامر یامین، حماد بٹ، محمد رضوان اسکواڈ شامل ہیں،سرفرازاحمد،شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اسکواڈ میں شامل ہیں،ان کے علاوہ محمد حسنین، حسن علی،عثمان قادراورزاہد محمودکو بھیا سکواڈ میں شامل کیاگیاہے۔پی سی بی نے محمد حفیظ ،فخرزمان ،وہاب ریاض اورعبداللہ شفیق کو ڈراپ کردیاگیا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کاکہناہے کہ ورلڈکپ مدنظر رکھتے ہوئے سیریز میں کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیاگیاہے،پاور پلے میں اٹینگ کرکٹ کھیلنے والے لڑکے چاہیے،مڈل آرڈرمیں میچ کو ختم کرنے والے بلے بازوں کی ضرورت ہے ،چیف سلیکٹر نے کہاکہ آل راﺅنڈز پر بھی توجہ دی گئی ہے ،محمد حفیظ بائیو سیکیوریبل کو جوائن نہیں کر سکتے تھے ،3 فروری کو ہر حال میں سیکیورببل میں لڑکوں کو پہنچنا ہے ۔

محمد وسیم نے کہاکہ شرجیل خان اچھی فارم میں ہیں لیکن ان کی فٹنس پرکام ہونا ہے ،رضوان انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں،ان کی فارم بھی اچھی ہے ،روحیل نذیر اوراعظم خان بھی موجود ہیں بہترین آپشن رضوان ہے ۔