نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود غیر ملکی افواج مئی کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی افغانستان میں رہیں گی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے نیٹو حکام کا کہنا تھا کہ اپریل کے آخرتک غیرملکی افواج کا افغانستان سے مکمل انخلا نہیں ہوسکتا کیونکہ انخلا کی شرائط پوری نہیں ہوئیں اوراب امریکا کی نئی انتظامیہ افغان پالیسی میں ردوبدل کرنے کے ساتھ افغانستان سے جلد بازی میں نکلنے پر بھی غورکرے گی ہوسکتا ہے کہ پھر انخلا کی زیادہ بہتر حکمت عملی سامنے آجائے۔
نیٹو حکام کے مطابق فروری کے نیٹو اجلاس میں بھی افغانستان سے انخلا کی صورتحال پر بات کی جائے گی۔
پچھلے سال ہونے والے ٹرمپ انتظامیہ اور طالبان معاہدے کے تحت افغانستان سےغیر ملکی افواج کا انخلاء رواں برس مئی تک مکمل ہونا ہے، افغانستان میں امریکی اہلکاروں سمیت نیٹو افواج کے تقریباً دس ہزار اہلکار موجود ہیں۔