مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اب وزیراعظم کوٹی وی کے ذریعے پتہ چلے گا کہ عوام نے ان کی حکومت گرا دی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد اب عمران صاحب کوٹی وی سے پتہ چلے گا کہ وہ گھر جا چکے ہیں، آٹا چینی چور سلیکٹڈ کو اپنے گھرجانے کی اطلاع اب ٹی وی سے پتہ چلے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو مذاق یہ عوام سے کرتے تھے اب وہی ان کے ساتھ ہونے والا ہے، وزیراعظم کوٹی وی سے پتہ چلے گا کہ ان کی حکومت عوام نے گرا دی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اوپن بیلٹ پر وزیراعظم پریشان ہیں کیونکہ اتحادی اور ارکان ساتھ ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹ پرڈاکا ڈالا گیا۔ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ احتساب کے نام پرسیاسی انتقام قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔